18

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائی ، 18افراد گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے18افراد کوگرفتارکرکے 8دکانیں سیل کردیں۔ پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)کوئٹہ کیپٹن (ر)عبداللہ بن عارف نے شہر کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف اچانک کریک ڈائون کرتے ہوئے سخت کارروائیاں کیں۔

کارروائی کے دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 18 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا، جبکہ 8 دکانیں سیل کر دی گئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)نے متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں