8

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی قیادت کا حافظ عبدالغنی شہزاد سے ٹیلیفونک رابطہ ،خیریت دریافت کی

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع اور صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ نے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان حافظ عبدالغنی شہزاد کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حافظ عبدالغنی شہزاد کا آغا خان ہسپتال کراچی میں ایک طویل اور پیچیدہ آپریشن ہوا تھا جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

صوبائی امیر اور صوبائی سیکرٹری جنرل نے ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی، ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اپنے کارکنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی اور مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے۔ عبدالغنی شہزاد نے بالخصوص صوبائی امیر مولانا عبد الواسع اور دیگر صوبائی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کی فکر مندی، خلوص اور مسلسل توجہ کے باعث علاج و معالجہ کا مرحلہ احسن انداز میں پایہ? تکمیل تک پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی امیر کی شفقت اور محنت پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں اور وہ اس محبت و تعاون کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں