چاغی کی نجی کانوں سے اغوا تین مزدور بازیاب، گھروں کو پہنچ گئے

52

چاغی کے علاقے ماہیان سے اغوا ہونے والے تین افراد بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق 10 اگست کو چاغی کے پہاڑی علاقے میں واقع نجی مائنز سے مسلح افراد نے 7 افراد کو اغوا کیا تھا، جن میں 3 کا تعلق چاغی جبکہ 4 کا تعلق گلگت سے بتایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضیاء الدین، شاہ سلیم اور سید محمد بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں اغوا ہونے والے مزید 4 افراد تاحال بازیاب نہیں ہو سکے، جن کا تعلق گلگت سے بتایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں