11

بی یو جے کا کم تنخواہوں کا مسئلہ اٹھانے پر مولانا ہدایت الرحمٰن سے اظہار تشکر

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین ، سنیئر جوائنٹ سیکرٹری کفایت علی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر حق دو تحریک کے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن سے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر بی یوجے کے وفد نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ٹی وی چینلز اور اخبارات سے وابستہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کم اجرت کا معاملہ اسمبلی فلور پر اٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے بی یو جے کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہائی کرائی۔ ملاقات میں بی یو جے کے رہنماؤں نے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کو بی یو جےکی میزبانی میں پی ایف یو جے کے زیر اہتمام 24 فروری کو ہونے والے میڈیا قوانین سے متعلق کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جسے مولانا ہدایت الرحمان نے قبول کرتے ہوئے کنونشن میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں