آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تا ہم بلوچستان،ساحلی/بالائی سندھ اور پاڑاچنار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 28، شیخ ماندہ 17)، قلات 10، خضدار 06، اورماڑہ 04، ژوب اور نوکنڈی 02، بار خان اور پنجگور 01، سندھ: ٹھٹھہ 21، کراچی (جناح ٹرمینل 20، یونیورسٹی روڈ 12، ناظم آباد 09، نارتھ کراچی، بحریہ ٹاؤن 02، سرجانی ٹاؤن 01)، روہڑی 09، موہنجو دڑو 08، لاڑکانہ 07، خیرپور 06، سکھر 04، جیکب آباد 03، خیبرپختونخوا: پاڑاچنار میں 04ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 08، اسکردومنفی04، گوپس، کالام منفی01، کو ئٹہ 00، راولاکوٹ اور چترال میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔









