پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حیدرآباد کے مالک فواد سرور نے ٹورنامنٹ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل ٹیم کے نام اور لوگو کے اجرا کے حوالے سے تفصیلات شیئر کر دی ہیں۔
پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک شیڈول ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں حیدرآباد ٹیم کے مالک فواد سرور نے تصدیق کی کہ ٹیم کا نام اور لوگو پہلے ہی فائنل کیے جا چکے ہیں جبکہ ان کی باضابطہ لانچنگ 11 فروری کو ہونے والے پی ایس ایل پلیئر آکشن کے آس پاس کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم لانچ کے لیے ایک بڑا ایونٹ پلان کر رہے ہیں۔









