وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں سڑکیں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب کی 18 اہم صوبائی سڑکوں کے علاوہ صوبے میں زرعی، صنعتی اور شہری اہمیت کی 24 راہداریوں کی تعمیر کے بڑے منصوبے پر عمل درآمد کی منظوری بھی دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں پرانے واٹر انفرا اسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم میں بہتری کا ہدف دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے سال 2026-27 کے صوبائی ترقیاتی پروگرام میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کم از کم 30 فی صد منصوبے شامل کرنے کا بڑا فیصلہ بھی کر لیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے متعلق تیسرے جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلی نے ہر شعبے میں سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے منصوبوں کے آغاز کی ہدایت کر دی۔









