6

بلو چستان سمیت ملک بھر کے تجا رت پیشہ افراد کو درپیش مشکلات

وفا قی سیکرٹری تجا رت جواد پا ل نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات(ایکسپورٹ)کو وزیر اعظم میاں شہبا ز شریف کے وژن کے تحت 60ارب روپے تک بڑھا نے کے لئے بلو چستان سمیت ملک بھر کے تجا رت پیشہ افراد کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کریں گے ،بلو چستان میں پوٹینشل کی کمی نہیں یہاں کی بزنس کمیونٹی کی ایکسپورٹ با رے تجا ویز کو وزیر اعظم میاں شہباز شریف تک پہنچا ئیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران و ممبرا ن کے ساتھ ملکی برآمدات کو60ارب تک بڑھا نے کے سلسلے میں مشاورتی سیشن سے زوم لنک کے ذریعے کیا ۔ سیشن میں وفا قی سیکرٹری فوڈ اینڈ سیکورٹی عامر محمود ، ایڈیشنل سیکرٹری اینڈ پروڈکشن آصف سعید، سمیڈا کے حسنین جاوید اور اقبال بلو چ و دیگر نے بھی شرکت کی ۔
سیشن کے دوران ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمد ایوب مر یا نی ،صلا ح الدین خلجی ،ثنا درانی و دیگر نے بتا یا کہ بلو چستان سے ایکسپورٹ کے بے شما ر مواقع مو جو د ہیں تا ہم ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں پا ئے جا نے والی معدنیات ،پھلوں اور سبزیوں ، زیتون تیل ،گوشت اور دیگر مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کی جا ئے اور بلو چستان میں پیداواری شعبہ جا ت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا ئے ، انہوں نے کہا کہ وسطی ایشائی ریاستوں و دیگر مما لک کو کینو ، آلو و یگر کا ایکسپورٹ جا ری ہے مگرایران بارڈر پر گیٹس پر گاڑیوں کا رش اور یو میہ کم وقت اس کی راہ میں آڑے آ رہا ہے کیو نکہ یو میہ 3سو سے 4سو ما ل بردارایکسپورٹ کے ٹرک کی با رڈر پر آمد و رفت ممکن نہیں اس سلسلے میں ہم با زارچہ تفتان بزنس گیٹ سے ایل پی جی ،اسکریپ ،کرینکل اور کبھی کبھار آلو کی آمد و رفت کے ساتھ دیگر آئٹمز کی آمد و رفت کی اجازت چا ہتے ہیں بلکہ ہم گیٹ کو فور وے کر نے کا بھی مطالبہ کر تے ہیں تا کہ ایکسپورٹ کی ما ل بر دار گاڑیاں بلا کسی تاخیر کے منزل مقصودتک پہنچ سکے ، انہوں نے تفتان میں فیمیگیشن آفس کے قیام کی بھی تجویز دی اور کہا کہ اس سے دستا ویزی کا رروائی اور کورنٹائن کے مسئلے کسی حد تک حل ہوں گے ،انہوں نے بارٹر ٹریڈ کی را ہ میں حائل رکاوٹوں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں بھی متعلقہ حکام کو اقدامات کے لئے احکامات جا ری کئے جا ئیں۔
انہوں نے بلو چستان کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ سب سے پہلے مشاورتی سیشن کے انعقاد پر شرکا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی آواز حکام با لا تک پہنچا ئی جا ئے گی انہوں نے بلو چستان کے لئے ٹیکس ریلیف اور ویلیو ایڈیشن با بت اقدامات کا بھی تقاضا کیا ۔اس موقع پر وفا قی سیکرٹری تجا رت جواد پا ل کا کہنا تھا کہ ان کی کو شش ہے کہ وزیر اعظم میاں شہبا ز شریف کے ویژن کے مطابق ملکی برآمدات کو 60ارب روپے تک لیجا نے کے لئے بلو چستان سمیت ملک بھر کے ٹریڈرز کو سہولیات دی جا ئے اسی مقصد کیلئے ہم نے ملک بھر میں چیمبر ز کے عہدیداران و ممبرا ن سے تجا ویز کے لئے مشاورتی سیشن کا آغاز کر دیا ہے اور سب سے پہلا سیشن ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں پوٹینشل کی کمی نہیں یہاں کی بزنس کمیونٹی کی ایکسپورٹ با رے تجا ویز کو وزیر اعظم میاں شہباز شریف تک پہنچا ئیں گے ۔اس موقع پر سیکرٹری فوڈ اینڈ سیکورٹی عامر محمود ، ایڈیشنل سیکرٹری اینڈ پروڈکشن آصف سعید کا کہنا تھا کہ بلو چستان کی بزنس کمیونٹی کو وہ ہر ممکن سہولیات دیں گے ، انہوں نے کہا کہ 19جنوری کو پا کستان میں چا ئنیز سرما یہ کا روں کی کمپنیوں کی نما ئش ہو گی جس میں 200چا ئینیز کمپنیاں شرکت کریں گی جو پا کستا نی تا جروں کے ساتھ پا رٹنر شپ اور جوائنٹ وینچر کر نا چا ہتی ہیں نما ئش با بت اشتہار مشتہر ہو چکا 4جنوری تک خواہش مند افراد اپنی رجسٹریشن کروا لیں ستمبر میں اسی نو عیت کی نما ئش چین میں ہو ئی تھی یہا ں نما ئش کا مقصد اپنی کمپنیوں کو مواقع دینا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں