21

صوبے بھر میں اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز

بلوچستان کسٹمز نے صوبے بھر میں اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ، کوئٹہ پنجاب شاہراہ اور شہر کے اطراف قائم مختلف گوداموں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں تقریباً 80 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے
ذرائع کے مطابق، مختلف چیک پوسٹوں پر اسمگلروں کی جانب سے مزاحمت کے دوران کسٹمز کے متعدد اہلکار زخمی اور شہید بھی ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود کسٹمز افسران اور اہلکاروں نے جان پر کھیل کر اسمگلروں کا مقابلہ کیا اور کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ سال 2025 کے دوران کئی ارب روپے مالیت کا غیر ملکی اسمگل شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط کی جا چکی ہیں، جن میں الیکٹرانکس، ٹائر، کپڑا، غیر ملکی اشیائے خور و نوش اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں صرف شاہراہوں تک محدود نہیں بلکہ شہر کے اطراف قائم خفیہ گوداموں پر بھی مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جا سکے
کسٹمز حکام نے واضح کیا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف یہ مہم بلا امتیاز اور مسلسل جاری رہے گی، اور قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں