صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید سردی کے دوران گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر نجی سکول کا چوکیدار کمرے میں گیس کا ہیٹر جلتا ہوا چھوڑ کر سو گیا جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود واحد بخش اور زبیراحمد گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاںضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں









