وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار سجاد علی کے فیملی ممبر کا پاسپورٹ ایک ہفتے کے اندر دلوا دیا گیا

103

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار سجاد علی کے فیملی ممبر کا پاسپورٹ ایک ہفتے کے اندر دلوا دیا گیا۔درخواست گزار سجاد علی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے فیملی ممبر( بچے )کے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیا۔متعدد بار پاسپورٹ آفس کے چکر لگائیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔کافی عرصہ گزر گیا لیکن پاسپورٹ نہ مل سکا۔

بالآخر انہوں نے مجبور ہو کر وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو انکے فیملی ممبر کا پاسپورٹ بلا کسی تاخیر کے جلد دیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو ان کے فیملی ممبر کا پاسپورٹ جاری کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں