119

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عزت اللہ اور انکی بہن کا ایک سال سے زیر التوا شناختی کارڈ جاری کروا دیا گیا

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عزت اللہ اور انکی بہن کا ایک سال سے زیر التوا شناختی کارڈ جاری کروا دیا گیا۔درخواست گزار عزت اللہ نے بتایا کہ وہ اور ان کی بہن نادرا آفس شناختی کارڈ کے حصول کے لیے گئے۔لیکن انہیں مقررہ مدت کے بعد شناختی کارڈ فراہم نہیں کیے گئے۔وہ مسلسل نادرا آفس کے چکر کاٹتے رہے لیکن ان کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

بالآخر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار اور ان کی بہن کے شناختی کارڈ جلد جاری کیے جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار اور ان کی بہن کا شناختی کارڈ جاری کر دیے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں