ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ رفیق بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پی ڈی نے سریاب روڈ، سرکی روڈ، کسٹم، پرنس روڈ اور سائنس کالج چوک سمیت دیگر جاری منصوبوں کی صورتحال، درپیش رکاوٹوں اور اب تک کی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔
بعدازاں اجلاس ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے سائنس کالج چوک پر جاری ترقیاتی کاموں کا خصوصی دورہ کیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ شہری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کے دباومیں کمی کے لیے سائنس کالج چوک کا منصوبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی رفیق بلوچ ڈپٹی کمشنر کو منصوبے پر کام کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی









