110

دریائے سندھ میں بکھری کے قریب بند محفوظ ہے شگاف نہیں پڑا، سندھ حکومت

وزیر آب پاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں بکھری کے قریب بند مکمل طور پر محفوظ ہے اور کہیں شگاف نہیں پڑا۔

ترجمان محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق جام خان شورو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں بکھری کے قریب بند مکمل طور پر محفوظ ہے اور کہیں شگاف نہیں پڑا، کنڈیارو کے قریب بکھری بند محفوظ ہے، میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد ہے۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور انتظامیہ پر اعتماد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں