کے پی میں رواں سال کارروائیوں میں 955 دہشت گرد ہلاک: رپورٹ جاری

48

خیبر پختونخوا میں جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق رواں سال مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 955 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائیوں میں 423 دہشت گردوں کو مارا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے 532 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 33 اہم دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کا تعلق وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع سے تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق امسال سب سے زیادہ دہشت گرد بنوں، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان اور خیبر میں مارے گئے۔ جبکہ کرم، اورکزئی اور ملاکنڈ میں بھی کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں اور اہم کمانڈرز کو ٹھکانے لگایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں