بلوچستان کے مختلف علاقوں واشک اور پسنی سے 4 افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق واشک کے علاقے ارماگئے سے دو افراد کی نعشیں ملیں، جن کی شناخت فہیم اور مجید سکنہ خیرپور سندھ کے نام سے ہوئی۔ ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
دوسری جانب پسنی کے علاقے چکلی سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں، جنہیں پولیس نے ہسپتال منتقل کردیا۔ ضروری کارروائی کے بعد نعشیں گوادر منتقل کردی گئیں۔ دونوں واقعات سے متعلق مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔









