بولی وڈ میں سال 2025 خوشیوں اور نئے آغاز کا پیغام لے کر آیا، جب کئی مشہور سلیبریٹیز نے والدین بننے کی خوشیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ اس سال کترینہ کیف اور وکی کوشال، کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا، پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا، ارباز خان اور شورا خان سمیت کئی جوڑے والدین بنے۔
آتھیا شیٹی اور کے ایل راہول:
24 مارچ کو سنیل شیٹی کی صاحبزادی آتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول بیٹی کے والدین بنے۔ جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام “ایوارہ” رکھا اور اسے “خدا کا تحفہ” قرار دیا۔
کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا:
15 جولائی کو ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ جوڑے نے اسے “سارہ” کا نام دیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “ہمارے دل بھر گئے ہیں اور ہماری دنیا ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔”
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا:
اکتوبر میں، پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا بیٹے کے والدین بنے اور اسے “نیئر” کا نام دیا۔
ارباز خان اور شورا خان:
5 اکتوبر کو یہ جوڑا بھی بیٹی کے والدین بنا اور اسے “سپارا خان” کا نام دیا۔
کترینہ کیف اور وکی کوشال:
7 نومبر کو انہوں نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا اور مداحوں کے ساتھ خوشی کا لمحہ شیئر کیا۔
راجکمار راؤ اور پترلیکھا:
اسی دن، 7 نومبر کو، راجکمار راؤ اور پترلیکھا نے بھی اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا اور اسے خدا کی نعمت قرار دیا۔
سال 2025 بولی وڈ کے لیے والدین بننے کی خوشیوں سے بھرا یادگار سال رہا، جس میں متعدد جوڑوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشیوں کے لمحات شیئر کیے۔









