پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور ممکنہ طور پر فیصل آباد اور گلگت کے ناموں پر اتفاق کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی ٹیموں کے لیے مجموعی طور پر 6 شہروں کے نام شارٹ لسٹ کیے تھے جن میں فیصل آباد، گلگت، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی اور مظفرآباد شامل تھے۔ ان میں سے دو شہروں کے نام پر حتمی غور جاری ہے۔
پی سی بی نے نئی فرنچائزز کے حصول کے لیے مختلف پارٹیوں سے باضابطہ پیشکشیں طلب کر رکھی ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور ملتان سلطانز کے درمیان جاری تنازع بدستور حل طلب ہے، جس کے باعث معاملات مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے پانچ فرنچائزز کو ویلیو ایشن دستاویزات بھی بھجوائی گئی ہیں، جب کہ ویلیو ایشن کے بعد ان فرنچائزز کو معاہدوں کی تجدید کی پیشکش بھی کی جا چکی ہے۔









