پاکستان کا 79واں یومِ آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

20

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں دن کا آغاز مساجد میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری و نجی عمارتوں، شاہراہوں، بازاروں اور گھروں کو قومی پرچموں اور سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر قوم اس عزم کا اظہار کر رہی ہے کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کیا جائے گا اور وطنِ عزیز کو ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے گا۔

قوم آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور تحریکِ آزادی کے تمام رہنماؤں و کارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے، جن کی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں