ڈبلیو ایچ او کی مشن ٹیم کا شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کا دورہ ،این ایس سی کے مرمتی کام کا جائزہ لیا

88

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کی مشن ٹیم نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کا دورہ کرکے ہسپتال میں غذائیت کی بحالی کے نئے مرکز نیوٹریشن سٹیبلائزیشن سینٹر( این ایس سی) کے مرمتی کام کا جائزہ لیا۔ مرکز میں شدید غذائی کمی کے شکار بچوں کا علاج بے نظیر نشوونما پروگرام کے تحت کیا جائے گا۔

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کی قیادت سربراہ ڈبلیو ایچ او بلوچستان ڈاکٹر اسفندیار شیرانی نے کی جبکہ انکے ہمراہ نیوٹریشن آفیسر ڈاکٹر عماد الدین شیر مگسی اور انجینئر زین العابدین بھی موجود تھے۔ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی نے وفد کو ہسپتال کے مختلف شعبوں جن میں پیڈز، گائنی، نیونیٹولوجی، کارڈک، وارڈز، فارمیسی، نئے ایمرجنسی رسپانس سینٹر، اور اسکے علاوہ ہسپتال کے ای پی آئی سینٹر، لیشمینیا سینٹر، نیوٹریشن او ٹی پی OTP سینٹر کا بھی دورہ کرایا اور ٹیم نے حالیہ دنوں میں جاری ایم آر کیمپین کی مانیٹرننگ کی۔

ڈبلیو ایچ او ٹیم نے NSC کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی جانب سے مرمت، عملہ، آلات اور ضروری طبی سامان کی فراہمی سے علاج کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ٹیم نے بریسٹ فیڈنگ اور ماں و بچے کی غذائیت سے متعلق رہنما اصولوں پر بھی گفتگو کی اور ڈبلیو ایچ او کیطرف سے ہسپتال کو مزید ٹیکنیکل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مرکز کو دسمبر 2025 تک فعال کرنے کی توقع ہے۔ ہسپتال کے سی ای او نے شراکت دار اداروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور ماں و نوزائیدہ بچے کی صحت کے لیے مزید تکنیکی معاونت کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں