بین اسٹوکس نے ریٹائرمنٹ اعلان کے بعد جذباتی تقریر میں ساتھیوں سے کیا اپیل کی؟

7

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوران بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد بطور کپتان اپنی آخری جذباتی تقریر میں ساتھی کھلاڑیوں سے ٹیم کے لیے آخری بار بھرپور انداز میں کھیلنے کی اپیل کر دی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں بین اسٹوکس نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے کہا کہ یہ میرے آپ کے ساتھ انگلینڈ کی نمائندگی اور کپتانی کے آخری دو دن ہیں، ریٹائرمنٹ کی وجوہات پر بعد میں بات ہوگی لیکن اس وقت میری پوری توجہ صرف ٹیم اور میچ پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ٹیم کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں اور اب آخری مرتبہ بھی یہی کروں گا، انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کو کہا کہ میچ کے اختتام تک جذبات کو ایک طرف رکھیں اور اپنی پوری توجہ میدان میں بہترین کھیل پیش کرنے پر مرکوز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں