اوتھل کے قریب قتل کی واردات، قومی شاہراہ پر سکن کے مقام پر فائرنگ کے واقعے میں کار سوار ایک شخص کو فائر کرکے قتل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول وندر سے بیلہ جا رہا تھا، ریسکیو ذرائع کے مطابق اوتھل کے قریب سکن کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد لاش کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا.جہاں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فلک شیر بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے محرکات اور قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ ملزمان کے حوالے سے بھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔









