امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری تعمیرات جاری رکھیں تو اس پر قیامت برپا کر دیں گے۔
فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں ایران دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو امریکا فوری حملوں کی حمایت کرے گا اور قیامت برپا کر دیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی تو ہمیں اسے تباہ کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق ایران کو کسی معاہدے پر آ جانا چاہیے تھا، تاہم بعض اوقات ایسا نہیں ہو پاتا۔









