امریکا۔ایران امن معاہدہ، بلاول بھٹو نے شہباز شریف اور عاصم منیر کے کردار کو سراہا

37

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے امن کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والا معاہدہ اس عمل میں شامل تمام فریقین کی دانشمندانہ قیادت اور امن کے لیے سنجیدہ کوششوں کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت خطے میں استحکام اور تنازعات کے حل کے لیے مثبت نتائج مرتب کر سکتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اس عمل میں ان کی قیادت اور وژن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں