امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں امریکی فوج نے مسلسل چھٹے روز بھی ایران کے مختلف علاقوں پر نئی فضائی کارروائیاں کیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تازہ حملوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو مزید محدود کرنا اور اس کے فوجی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے ساحلی شہر بندر خمیر میں واقع اہم پل کو رات گئے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں پل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بعد ازاں ایرانی خبر رساں اداروں نے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہونے کی اطلاع دی ہے۔
حکام کے مطابق 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کرکے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔









