یونیورسٹی آف مکران نے نیب (بلوچستان) کے اشتراک سے طلبہ کے لیے انسدادِ بدعنوانی مقابلوں 2026 کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد شفاف پاکستان کے پیغام کو عام کرنا اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔
ان مقابلوں میں مضمون نویسی، تقریری مقابلے، مصوری، پوسٹر سازی اور خطاطی کے زمرے شامل ہیں جن میں طلبہ انگریزی اور اردو زبانوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں گے۔
ان مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہشمند طلبہ کے لیے نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ حتمی مقابلے ستمبر 2026 میں کوئٹہ میں منعقد ہوں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کی بھرپور شرکت کی توقع ظاہر کی ہے تاکہ وہ اپنے ہنر کے ذریعے معاشرے میں ایمانداری اور شفافیت کے فروغ میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔









