سپریم کورٹ کے دو خصوصی بنچز 31 اگست سے 4 ستمبر 2026 تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے

32

سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو خصوصی بنچز 31 اگست سے 4 ستمبر 2026 تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ عدالتی شیڈول کے مطابق معزز عدالتِ عظمیٰ کے دو بنچز کوئٹہ میں بیٹھیں گے، جہاں ہائی کورٹ آف بلوچستان کے فیصلوں اور احکامات سے پیدا ہونے والے مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔

سماعت کے لیے مقررہ بنچ نمبر ایک میں جسٹس یحییٰ آفریدی، چیف جسٹس آف پاکستان اور جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جبکہ بینچ نمبر دو میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔سپریم کورٹ کے یہ بنچز پیر 31 اگست 2026 سے جمعہ 4 ستمبر 2026 تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اس مقصد کے لیے پہلے سے جاری شدہ مقدمات کی کاز لسٹ/فہرست سپریم کورٹ آف پاکستان کی آن لائن کیس انفارمیشن ویب سائٹ پر دستیاب کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں