جامعہ تربت کے سکالرز کا انگلش لٹریچر، بائیوکیمسٹری اور کیمسٹری میں ایم فل مقالہ جات کا کامیاب دفاع

26

جامعہ تربت کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ایم فل اسکالرز نے حال ہی میں منعقدہ وائیوا وائس امتحانات میں اپنے تحقیقی مقالہ جات کا کامیابی سے دفاع کیا۔شعبہ انگلش لٹریچر کی ایم فل اسکالرز رقیہ اور قیمتی نے اپنے تحقیقی مقالے امتحانی پینل کے سامنے پیش کرتے ہوئے ان کا کامیابی سے دفاع کیا۔

جامعہ بلوچستان کوئٹہ کی ڈاکٹر ثمینہ یوسف خان اور ایس بی کے ویمنز یونیورسٹی کوئٹہ کی ڈاکٹر دردانہ کھوسہ نے بطور ایکسٹرنل ایگزامینر وائیوا وائس سیشن میں شرکت کی۔ دونوں اسکالرز نے اپنا تحقیقی کام جامعہ تربت کے شعبہ انگلش کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان ریاض کی نگرانی میں مکمل کئے۔شعبہ بائیوکیمسٹری کے ایم فل اسکالر شاکر اسحاق کے وائیوا وائس سیشن میں جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر اسد کریم نے بطور ایکسٹرنل ایگزامینر شرکت کی۔

اسکالر نے اپنا تحقیقی کام جامعہ تربت کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حنیف الرحمن کی نگرانی میں مکمل کیا۔شعبہ کیمسٹری کے ایم فل اسکالر حنا قادر کے تحقیقی مقالے کا جائزہ بیوٹمز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ نے لیا، جبکہ انہوں نے اپنا تحقیقی کام جامعہ تربت کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ کی نگرانی میں مکمل کیا۔اسی طرح شعبہ کیمسٹری کی ایم فل اسکالر ماہ گل کے تحقیقی مقالے کا جائزہ جامعہ گوادر کے ڈاکٹر عبداللہ نے لیا، جبکہ ان کے تحقیقی کام کی نگرانی جامعہ تربت کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر روح اللہ نے کی۔

اس موقع پر فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر محمد طاہر حکیم، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر وسیم برکت، شعبہ انگلش کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ میربلوچ اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجد ناصر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں