کامیاب شٹر ڈاؤن پر بلوچستان بھر کی تاجر برادری کو خراج تحسین

فائل فوٹو 15

مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں بلوچستان بھر میں شہدائے زیارت مانگی دھرنا کمیٹی ، آل پارٹیز اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی کال پر ہونے والی کامیاب صوبہ گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال پر بلوچستان بھر کی تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تاجروں نے اپنا کاروبار بند رکھ کر شہدائے مانگی کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا اورثابت کیا کہ بلوچستان کی تاجر برادری دہشت گردی، بدامنی اور بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی بیان میں کہا گیاہے کہ بلوچستان کا ہر شہری اس وقت عدم تحفظ کا شکار ہے قومی شاہراہیں غیر محفوظ ہیںمال بردار گاڑیوں اور مسافر بسوں کو نذرِ آتش کیا جا رہا ہےاغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی اور بھتہ خوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بیان میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ شہداء کے لواحقین کے مطالبات پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں