20

کوئٹہ میں ٹریفک پولیس کی پہلی کھلی کچہری؛ ڈبل پارکنگ اور ریڑھی بانوں کے خلاف آج سے کارروائی کا آغاز

ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ مرزا بلال حسن نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کم افرادی قوت، وسائل کی کمی کے باوجود دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں شہری ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تحمل ، صبر اور تہذیب کا مظاہرہ کرے آج سے ریڑھی بانوں اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیاجائے گاجس کے بعد سڑکوں پر ڈبل پارکنگ کے خاتمے میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سٹی سرکل ٹریفک پولیس کے آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات کے حل کے لئے فوری احکامات دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی محمد اعظم سرپرہ سمیت دیگر آفیسران موجود تھے۔

ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ مرزابلال حسن نے کہا کہ کوئٹہ میں پہلی بار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جو خوش آئند ہے جس میں شہریوں کی جانب سے شرکت کرکے ٹریفک پولیس اور حوالوں سے اپنی شکایات درج کرائی تھی ملنے والی ایک درجن سے زائد شکایات میں سے 80 فیصد جو ٹریفک پولیس سے متعلق تھیں ان کے حل کو موقع پر یقینی بنانے کے احکامات دیئے گئے جو دیگر محکموں سے وابستہ تھیں انہیں متعلقہ محکموں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی کوشش ہے کہ اپنے دستیاب وسائل اور افرادی قوت کے ذریعے عوام کے مسائل کو حل کریں انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس عوام کے تعاون سے ٹریفک کی روانی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ہماری شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ صبر، تحمل اور تہذیب کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیش آئے اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی شہریوں سے اچھا برتائو کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر ریڑھی بانوں اور ڈبل پارکنگ کے خلاف آج سے کارروائی شروع کی جائے گی سے چند دنوںمیں ہی اس مسئلے میں نمایاں کمی نظر آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار کم افرادی قوت اور وسائل میں کمی کے باوجود دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کی خدمت کررہے ہیںاور ٹریفک پولیس اپنے فرائض کی بجا آوری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں