ٹماٹر سستا، پیاز مہنگا،ایک ہفتے میں 80 سے 220 روپے کلو ہو گیا

96

ٹماٹر کی قیمت میں کمی کے بعد پیاز کی قیمت میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا۔ ایک ہفتہ قبل 80 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا پیاز اب 220 روپے فی کلو تک جا پہنچا، تاہم گرانفروشوں کے ناجائز منافع میں کوئی کمی نہ آ سکی۔ گزشتہ دنوں ٹماٹر کی قیمت شہریوں کی پہنچ سے باہر رہی۔ گرانفروشوں نے سیلاب اور بارڈر بندش کی آڑ میں منافع خوری جاری رکھی اور ٹماٹر 400 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں