کوئٹہ،ہنہ اوڑک میں مسلح افراد اور علاقہ مکینوں کے درمیان فائرنگ، تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے

29

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد اور علاقے کے مکینوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں ایک مرتبہ پھر مسلح افراد اور علاقے کے مکینوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد افرادزخمی ہوگئے ۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں حالات شدید کشیدہ ہو گئے جس کے بعدفرنٹیر کور بلوچستان اوراینٹی ٹیرراسٹ فورس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے ۔

دریں اثناء مسلح افراد کی فائرنگ کے خلاف ہنہ اوڑک کے رہائشیوں نے ائیر پورٹ روڈ پر ٹائر جلاکر سڑک کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہنہ اوڑک کے رہائشیوں پرفائرنگ میں ملوث مسلح افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں اورعلاقے کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں