یہ رضاکارانہ فیڈریشن ہے، جو کہتے ہیں ہم امن لائینگے، انہوں نے 35سال حکومت کی،پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا کہ اپنے لیڈر سے ملنے دو ،وزیراعظم کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں،محمود خان اچکزئی

23

اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف بھی ایوان میں پہنچ گئے، محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وزیر ستان میں آپ معدنیات پر قبضہ کر رہے ہیں، آپ لوگوں کو مار رہے ہیں لوگ آپ کو مار رہے ہیں، سیدھی بات کریں، اس پارلیمنٹ میں کرسیاں لگائیں وزیر اعظم کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، آپ کی حکومت غیر آئینی غیر قانونی ہے، آپ لوگوں کو دہشت زدہ کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ رضاکارانہ فیڈریشن ہے، جو کہتے ہیں ہم امن لائینگے، انہوں نے 35سال حکومت کی، جنرل ایوب 10سال ،ضیاالحق11سال۔پرویز مشرف 11سال رہے، اس کے بعد پاکستان دہشت گردوں کا اڈا بنا، پاکستان کو آپ نے دہشت گردوں کا اڈا بنایا، دہشت گردوں کو یہاں تربیت دی جاتی رہی۔

اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف بھی ایوان میں پہنچ گئے، محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وزیر ستان میں آپ معدنیات پر قبضہ کر رہے ہیں، آپ لوگوں کو مار رہے ہیں لوگ آپ کو مار رہے ہیں، سیدھی بات کریں، اس پارلیمنٹ میں کرسیاں لگائیں وزیر اعظم کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، آپ کی حکومت غیر آئینی غیر قانونی ہے، آپ لوگوں کو دہشت زدہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کا وزیر اعظم کسی اور کو جواب دہ ہے اور وہ کسی اور کو جواب دہ ہے ، فاٹا میں بارہ سو سماجی شخصیات کو قتل کیا گیا، ایران جنگ کے باجود پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا کہ اپنے لیڈر سے ملنے دو، کسی سے ملاقات نہ کرانا بہت بڑا مجرمانہ فعل ہے، آپ نے نواز شریف اور بینظیر کو بھی مجبور کیا، عمران خان سے ملاقات پر آپ کی بات اٹھک گئی تھی، وعدہ کرتے ہیں عمران سے ملاقات کی بات کسی کو نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں