سیندک میٹلز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر رازق سنجرانی نے ایک بیان الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
جس میں سیندک منصوبے کی ممکنہ بندش کا تاثر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیندک منصوبہ گزشتہ 25 برس سے مکمل طور پر فعال ہے اور اس کی بندش کا کوئی امکان نہیں۔
رازق سنجرانی نے وضاحت کی کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں نقل و حمل سے متعلق بعض ٹرانسپورٹرز کے تحفظات اور ہچکچاہٹ کے پیش نظر کمپنی نے فرنس آئل کی بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں سے رابطہ کیا تھا تاکہ ضروری سہولت اور معاونت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے کمپنی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ منصوبے کے لیے فرنس آئل کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی برقرار رہے۔









