بلوچستان میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے مختلف روٹس پر چلانے کیلئے 27الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا

11

بلوچستان میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے مختلف روٹس پر چلانے کیلئے 27الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ،الیکٹرک بسیں چین سے منگوائی جائیں گی ،محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق کوئٹہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرانی لوکل بسیں بند کردی ہیں ، جس کی وجہ سے اندورن شہر شہریوں کو سفر میں مشکلات ہیں ، گرین اور پنک بسوں کے روٹس پر روزانہ ہزاروں افراد سفرکررہے ہیںاس صورتحال کے پیش نظر محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبائی حکومت کی منظوری سے 27الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا جس کے لئے ٹینڈر کردئیے گئے، الیکٹرک بسیں چین سے منگوائی جائیں گی یہ الیکٹرک بسیں کوئٹہ کے ان روٹس پر چلائی جائیں گی جن پر گریں اور پنک بسیں نہیں چلائی جارہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں