179

ًصوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں ٹیلی فون ایکسچینج کافی وقت سے خراب ہے

پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سنڈیمن صوبائی ہسپتال (سول ہسپتال کوئٹہ ) میں ٹیلی فون ایکسچینج خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں ٹیلی فون ایکسچینج کافی وقت سے خراب ہے جس کے باعث ڈاکٹرز، سٹاف، مریضوں کا کوئی رابطہ نہیں ،ذاتی موبائل نمبرز نہ ہی ڈاکٹر اور نہ ہی سٹاف مریضوں کو فراہم کرتے ہیں اور نہ ہی مریض یا ان کے ساتھ اٹینڈنٹ متعلقہ شعبہ کے ڈاکٹر یا سٹاف سے رابطہ کرسکتے ہیں ایسے میں ہسپتال کے اندر ٹیلی فون ایکسچینج کی اپنی اہمیت ہے جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میںڈاکٹروں ، سٹاف اور مریضوں کے درمیان رابطہ کا ذریعہ ہے۔

اور ہسپتال میں باقاعدہ ٹیلی فون آپریٹرز کی آسامیوں پر سٹاف کو تعینات کیا جاتا ہے۔ لیکن انتہائی کم خرچ پر مرمت اور فعال ہونے والے ٹیلی فون ایکسچینج کو فعال نہیں کیا جارہا جو کہ قابل افسوس ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایم ایس سول ہسپتا ل اس کا نوٹس لیکر ضلعی انتظامیہ ، سیکرٹری ہیلتھ اور بالخصوص صوبائی وزیر ہیلتھ کے نوٹس میں لائے تاکہ ٹیلی فون ایکسچینج کو فعال بناکر ڈاکٹروں، سٹاف اور ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کے رابطے بحال ہوسکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں