دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں، سرفراز بگٹی کا آپریشن شعبان کا جائزہ

35

ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کے دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن شعبان کا جائزہ لیا اور آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس فورس کے جوانوں سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ نے جوانوں کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر فورس کے اہلکاروں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر مسرت کا اظہار کیا اور ان کے ہمراہ “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، جبکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہنہ اڑک سانحے کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، اظہارِ تعزیت کیا، فاتحہ خوانی کی اور یقین دہانی کرائی کہ شہداء کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون اور مکمل سرکاری معاونت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام تک دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں