وزیراعظم نے ملک کی پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی جاری کردی

30

زیراعظم شہباز شریف نے ملک کی پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق تمام لیبر فورس میں خواتین کے لیے 35 فیصد کوٹا لازمی ہوگا، 10 فیصد نوجوانوں کو اسٹارٹ اپ کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی، طلبا کو مزید ڈھائی لاکھ کروم بکس دی جائیں گی، مزید ایک ہزار طلبا کو آئی ٹی اور اے آئی کی تربیت کیلئے چین بھیجا جائے گا۔

پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان انہوں نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

ایچی سن کالج میں غریب کا بچہ قدم بھی نہیں رکھ سکتا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس ملک میں لاکھوں ذہین نوجوان موجود ہیں جنہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے تو وہ دوسروں کو پیچھے چھوڑ جائیں مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ امرا کے بچوں کو دنیا بھر کی درس گاہوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع موجود ہیں، دوسری جانب غریب والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے شدید خواہش رکھتے ہیں مگر ان کی استطاعت نہیں ہے، ایچی سن کالج میں غریب کا بچہ قدم بھی نہیں رکھ سکتا اسی لیے ایچی سن کالج کے مقابل دانش اسکول قائم کیے۔

دانش اسکول کا معیار ایچی سچ کالج سے کم نہیں ہوگا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس تضاد کی وجہ سے ہم تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ گئے، معاشرے میں مساوی مواقع موجود ہونا چاہیے اگر امیر و غریب کے بچوں کو مساوی تعلیم نہ ملے تو پھر یہ قائد اعظم کا پاکستان نہیں ہے، پنجاب بھر میں دانش اسکول کا جال پھیلایا اب جی بی، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بن رہے ہیں جہاں مفت تعلیم ملے گی اور معیار ایچی سچ کالج سے کم نہیں ہوگا۔

آئی ٹی اور اے آئی کی تعلیم کیلئے ایک ہزار طالبعلم سرکاری خرچ پر چین بھیجنے کا اعلان

شہباز شریف نے کہا کہ میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ بجٹ میں تعلیم کے لیے خاطر خواہ رقومات رکھی ہیں، پورے پاکستان سے گزشتہ سال ایک سال طلبا میرٹ پر چین بھیجے سرکاری خرچ پر، تاکہ وہ زراعت کی جدید تعلیم حاصل کریں، اب ہم ایک ہزار بچوں کو سرکاری خرچ پر آئی ٹی اور اے آئی کی تعلیم کے لیے چین بھجوائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں