129

قومی ایئرلائن نےعراق جانیوالے زائرین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اربعین کے موقع پر عراق جانے والے زائرین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، یہ اقدام حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران اور عراق کے لیے زمینی سفر پر پابندی کے بعد کیا گیا ہے،خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست تک روانہ ہوں گی، جبکہ واپسی کی پروازیں 18 اگست سے 23 اگست کے درمیان ہوں گی۔ پی آئی اے نے زائرین کے لیے کرایہ 675 ڈالر مقرر کیا ہے اور طلب میں اضافے کی صورت میں مزید پروازیں چلانے پر غور کیا جا ئےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں