13

پاکستان میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے،یکم ذوالحج پیر اور عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی

پاکستان میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے،یکم ذوالحج کل پیر کو جبکہ عید الاضحیٰ 27 مئی بدھ کو ہوگی۔ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی محکمہ موسمیات کے آفس میں منعقد ہوا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

اسی طرح زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں بیک وقت منعقد ہوئے ۔اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک بھر میں ذی الحجہ 1447 ہجری کے چاند کی روئیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاند نظر آگیا ہے اور پاکستان میں یکم ذوالحجہ کل پیر کو جبکہ عید الاضحیٰ 27 مئی بدھ کو ہوگی۔ واضح رہے اتوار کو سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھی ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں