حضرت امام زین العابدین کا یوم شہاد ت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

28

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان کے مطابق سید الساجدین حضرت امام زین العابدین کا یوم شہاد ت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاکوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں ماتمی جلوس برآمد ہوئے ماتمداروں نے زنجیر زنی کی اس موقع پر مجالس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احمدجعفری اوردیگر نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ ہے جس میں کسی بھی قسم کی مداخلت یا پابندی ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایام عزائے حسینی کی مجالس8ربیع الاول تک جاری رہیں گی صوبائی اور وفاقی حکومتیں اس دوران نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کیلئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے سید الساجدین حضرت امام زین العابدین کے یوم شہادت کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات پر انتظامیہ اور حکومت کا شکریہ اد اکیا۔

انہوں نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں اسلام دشمن قوتیں ملوث ہیں ہمیں متحد ہوکر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا شروع دن سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھرمیں کالعدم تنظیموں اوردہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے تاکہ ملک کو دہشت گردوں سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج،ایف سی پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی قربانیاں انشا اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی اورملک سے جلد دہشت گردوں کا صفایا کردای جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں