سیکورٹی فورسز کیجانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ڈاکٹروں کی تذلیل قابل مذمت ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

11

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ڈاکٹروں کی تزلیل کرنے اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر تشدد کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔

انھوں نے کہاکہ گزشتہ چار دنوں سے پورے کیچ کو بلاجواز پورے تربت شہر کو یرغمال بنایا گیا تمام شاہراہیں لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند کردی گئیں یہاں تک کے ہسپتال جانے کے لیے نہ مریضوں کو چھوڑا گیا اور نہ ڈاکٹروں نہ پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہسپتال جانے کی اجازت دی گی۔

انھوں نے کہاکہ صحافیوں کے ایک مخصوص گروپ کو پریس کلب تربت کے دورے کے دوران مقامی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی بھی مزمت کی۔ انھوں نے کہاکہ سیکورٹی کے اداروں کو زمہ دار اداروں کے زمہ دار لوگوں اور عام شہریوں کا احترام کرنا سیکھانا ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ سیکیورٹی اہلکاروں کا ڈاکٹروں پیرااسٹاف اور صحافیوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کی جس قدر مزمت کی جائے کم ہے۔

انھوں نے ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف اور صحافی برادری کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ہر مرحلے میں اپنے پروفیشنل لوگوں اور عوام کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں