گورنر بلوچستان نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی

30

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڑوب سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنماؤں عبداللہ خان کاکڑ، ملک نصیر مندوخیل، ملک نصیر خان مندوخیل، ملک سرور خان مندوخیل، میر عطائ اللہ احمدزئی، جمعہ خان اچکزئی اور پیرزادہ سمیر خان نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو پشتون ثقافتی پگڑی پہنائی۔

تقریب کے دوران گورنر بلوچستان نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔ گورنر بلوچستان نے اس موقع پر پشتون ثقافت، روایات، اقدار اور تاریخی ورثے کے تحفظ اور جدید سائنس و ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں