تکتو نیشنل پارک میں شدید خشک سالی کے دوران مارخور اور دیگر جنگلی جانوروں کو پانی فراہم کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات

128

صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات سردار مسعود خان لونی ، سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان عبدالفتاح بھنگر اور کی خصوصی ہدایات چیف کنزرویٹر وائڈ لائف شریف الدین بلوچ کی سرپرستی میں محکمہ جنگلی حیات بلوچستان کے اہلکار کوئٹہ کے مضافات میں واقع تکتو نیشنل پارک میں شدید خشک سالی کے دوران مارخور اور دیگر جنگلی جانوروں کو پانی فراہم کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

صوبے میں جاری شدید خشک سالی کے باعث تکتو نیشنل پارک کے قدرتی چشمے اور آبی ذخائر خشک ہو چکے ہیں، جس سے جنگلی حیات کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر محکمہ کے فیلڈ عملے نے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں تاکہ نایاب جنگلی جانوروں کی بقا ممکن بنائی جا سکے۔

تکتو نیشنل پارک کے دشوار گزار اور پہاڑی علاقوں میں جہاں گاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں، اہلکار پانی کو اپنی پیٹھوں پر، موٹر سائیکلوں اور گدھوں کے ذریعے دور دراز مقامات تک پہنچا رہے ہیں۔

پانی کو قدرتی کھڈوں اور گڑھوں میں جمع کیا جا رہا ہے تاکہ مارخور سمیت دیگر جنگلی جانوروں کو پینے کے لیے ضروری پانی میسر آسکے۔ یہ محنت طلب اور صبر آزما کارروائی محکمہ کے عملے کی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے غیر معمولی وابستگی اور عزم کا مظہر ہے۔ تاہم، ان ریلیف سرگرمیوں کے تسلسل اور تکتو نیشنل پارک کے نایاب حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اضافی وسائل کی فوری فراہمی ناگزیر ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں