گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میرے لئے کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت باعث مسرت ہی. آپ سب گواہ ہیں کہ اکثریت ہو یا اقلیت ہم نے روز اول سے گورنر ہاس کے دروازے آپ سب کیلئے کھول رکھے ہیں. ہمارے صوبے میں صدیوں سے مختلف اقوام اور مذاہب کے لوگوں کے درمیان بقائے باہمی اور باہمی احترام کی شاندار اقدار و روایات موجود ہیں. لیکن زیادہ اہم یہ ہے کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو شہریت کی مساوی حیثیت کی ضمانت دیتا ہے، چاہے ان کا مذہب، ذات یا عقیدہ کچھ بھی ہو۔
یہ بنیادی حق ہماری جمہوریت کا سنگ بنیاد ہے اور ہماری قومی روایت میں شمولیت اور تنوع کے عزم کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع رکن صوبائی اسمبلی سنجے کمار، پارلیمانی سیکرٹری لیاقت لہڑی اور روشن خورشید سمیت تمام اقلیتوں کے نمائندے موجود تھی. شرکا سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ بات لائق تحسین ہے کہ ہماری شاندار روایات کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کی خوشی اور غمی میں شریک ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
ہم مشکل وقت ہوری یکجہتی کے ساتھ کھڑے بھی ہوتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کے تہواروں کو برابری کے ساتھ مناتے ہیں۔ بلاشبہ بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کا یہ جذبہ اس نفسانفسی کے دور میں امید کی کرن ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اپنے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کے گراں قدر تعاون کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. ضروری ہے کہ ہم بین المذاہب افہام و تفہیم، اختلاف رائے کا احترام اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔
گورنر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ وطن ہے اور اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی اقلیتیں یہاں خوشی سے رہ رہی ہیں۔ ہم مختلف اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ آہم سب کیلئے یکساں تحفظ اور مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ بھی اقلیتوں کے مسائل کو حکومت اور متعلقہ حکام تک پہنچاتے رہیں گی. آخر میں کرسمس کی مناسبت سے اس شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی









