آئین نے گارنٹی دی تھی کہ ملک میں جمہوری نظام ہوگا، محمود اچکزئی

15

بلوچستان میں ایمرجنسی لگائیں وہاں حالات زیادہ خراب ہیں،راجا ناصر عباس

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے لیے ہر طرح کے مذاکرت پر تیار ہیں۔

اسلام آباد میں اپوزیشن قائدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ آئین نے گارنٹی دی تھی کہ ملک میں جمہوری نظام ہوگا، ہمارا آئین کہتا ہے پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ناصر عباس نے کہا کہ متفقہ آئین کو متنازع بنایا جا رہا ہے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال زیادہ خراب ہے، بلوچستان میں ایمرجنسی لگائیں وہاں حالات زیادہ خراب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں