بلوچستان حکومت نے کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،دکانیں 9، شادی ہالز 10 اور ریسٹورنٹس 11 بجے بند ہوں گے

5

حکومتِ بلوچستان نے وفاقی حکومت کی ہدایات پر توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے تحت کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دکانین،مارکیٹس،شاپنگ مالز اوربازار رات9بجے جبکہ شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات رات 10 بجے بند ہوں گے۔ ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسیز، ہسپتال، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، جم، اسپورٹس سہولیات، آئی ٹی کمپنیز اور کال سینٹرز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور ضلعی انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں