وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس (آج)کوئٹہ میں ہوگا

31

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس (آج)جمعرات کوکوئٹہ میں ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج (جمعرات) کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوگا اجلاس میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، وفاقی وزراء اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں