اگست کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، سرفراز بگٹی

45

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی دہلیز پر حکومتی اداروں کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، جبکہ نئے صوبوں کے ساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع بنانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ عوام کو سول حکومت اور محکموں تک رسائی میں آسانی ہو۔ ملک میں چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام پر بحث آج شروع ہوئی ہے، لیکن میں نے یہ عمل دو سال پہلے شروع کر دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل پوسٹوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور ان پر افسران و عملہ بہت جلد تعینات کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی دہلیز پر حکومتی اداروں کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، جبکہ نئے صوبوں کے ساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع بنانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ عوام کو سول حکومت اور محکموں تک رسائی میں آسانی ہو۔ ملک میں چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام پر بحث آج شروع ہوئی ہے، لیکن میں نے یہ عمل دو سال پہلے شروع کر دیا تھا۔

بلوچستان کے مخصوص حالات میں انتظامی ڈھانچے کو عوام کی ضروریات کے مطابق تشکیل دینا ضروری ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ رکھنی کو بلوچستان کا مثالی ڈویژن بنانے اور اسے ترقی کے میدان میں سرفہرست لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ رکھنی میں ترقیاتی عمل کو کرپٹ مافیا اور کمیشن کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں، جبکہ ترقیاتی کام محکمہ مواصلات و تعمیرات خود انجام دے رہا ہے تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔ رکھنی کو ڈویژن کا درجہ دینے کا فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا، تاہم اب وہاں ترقیاتی عمل کا آغاز ہو چکا ہے اور اسے ایک مثالی ڈویژن بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کی عمارت پر فتنۃ الخوارج کے حملے کو ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بہادر افواج، ایف سی اور پولیس کی قربانیاں اور کارکردگی قابلِ فخر ہیں۔ اگست کے بعد بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے رجحان میں کمی آنا ایک مثبت پیش رفت ہے، جبکہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں