مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن دہشت گردی حملہ، جسٹس عامر نواز رانا کی سربراہی میں کمیشن کی سماعت

32

مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ تحقیقاتی کمیشن جسٹس محمد عامر نواز رانا نے آج کھلی عدالت میں کمیشن کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے سماعت کی۔ سماعت کے دوران متعدد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ مزید برآں تحقیقاتی کمیشن کے حکم نامے کی تعمیل میں، سیکرٹری داخلہ حکومت پاکستان اور ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے دینی تعلیم حکومت پاکستان کی جانب سے جوابات جمع کرائے گئے۔

تحقیقاتی کمیشن کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئیکوئٹہ (آن لائن) بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن (BHCC) کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) عبدالحمید بلوچ، سی ای او ڈاکٹر نور محمد قاضی اور کمیشن کے اعلی حکام کی ایک ٹیم نے آج کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع درمان ہسپتال کا دورہ کیا۔

بلوچستان ھیلتھ کئیر کمیشن کے فوکل پرسن ڈاکٹر بسم اللہ خان کاکڑ نے نیوز کو بتاتے ہوئے کہا کہ دورے کے دوران BHCC کی ٹیم نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، دستیاب سہولیات، مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات اور بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے مقرر کردہ معیارات و ضوابط کی پاسداری کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر BHCC، سابق رکن صوبائی اسمبلی (MPA) ثنا بلوچ اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان ایک میٹنگ بھی منعقد ہوا، جس میں BHCC کے چیئرمین اور سی ای او نے معیاری طبی خدمات کی فراہمی، مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلقہ معیارات و ضوابط کی پابندی کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے BHCC کے مطلوبہ طبی معیارات کے نفاذ کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور کمیشن سے تکنیکی معاونت کی درخواست کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں